• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز : انسداد دہشتگردی پولیس کے چھاپے، 3 افراد گرفتار

برسلز (رائٹرز) بلجیم  کی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔بلجین استغاثہ کے مطابق یہ چھاپے انسداد دہشتگردی سے متعلق تفتیش کے حوالے سے مار ے گئے جس کے دوران متعدد مکانات کی تلاشی بھی لی گئی تاہم وہاں سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔انہوں نے اس کیس کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ یہ چھاپے برسلز کے علاقے مولن بیک میں مارے گئے۔ سن 2015ء میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث افراد کا تعلق برسلز کے اسی ضلعے سے تھا۔
تازہ ترین