• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تجارت، ٹریڈکانفرنس بدھ کو گلاسگو میں ہوگی

لندن (نیوز ڈیسک) پاک برطانیہ بزنس کونسل نے سکاٹش حکومت، سکاٹش ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل اور گلاسگو میں پاکستانی قونصلیٹ کے اشتراک سے پاکستان میں تجارت کے موضوع پر ایک ٹریڈ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جو بدھ کو دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک گلاسگو میں ہوگی، لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کانفرنس میں شریک ہوں گے اس کانفرنس کا مقصد برطانیہ کے چھوٹے بڑے اداروں کو پاکستان میں موجود تجارتی مواقع سے آگاہ کرنا اور اس طرح تجارتی تعلقات کو وسعت دینا اور ممکنہ تجارتی مواقع کو فروغ دینا ہے کانفرنس میں وسیع تر امور پر بات کی جائے گی جن میں شعور و آگہی اور سیکورٹی، تجارت میں آسانیاں، نئے منصوبے شروع کرنا اور مشترکہ منصوبے۔ تخلیقی اور آئی ٹی کی سہولت اور مختلف شعبوں میں موجود تجارتی مواقع شامل ہیں، کانفرنس میں پاکستان میں تجارت کرنے اور سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے تجربات کو جاننے اور پاکستان میں موجود ماہرین، تجارتی ایڈوائزرز، سرکاری اداروں اور شرکا کے ساتھ دوبدو نیٹ ورکنگ کے حوالے سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔ کانفرنس کے شرکا کو اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر اور وزرا سے براہ راست ملاقات کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ کانفرنس اور اس موقع پر پیش کئے جانے والے مشروبات مفت ہوں گے۔
تازہ ترین