• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر گل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، راجہ شوکت علی

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن والسال کا ہنگامی اجلاس پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان کی زیر صدارت ہوا جس میں راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، راجہ شاہد ظفر علی، راجہ ولید اصغر علی، راجہ انیس، علی اختر خان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن برطانیہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری افراہیم تبسم، جنرل سیکرٹری والسال راجہ مظہر اقبال خان، راجہ فیاض خالق، راجہ مروت علی خان، بیرسٹر محمد نذیر خان، نصیر خان ایڈووکیٹ، غفار انقلابی، سابق کونسلر راجہ مشتاق خان، راجہ ذوالفقار خان، مسلم لیگ ضلع اٹک پاکستان کے رہنما حاجی خان نصر اللہ، خان عابد خان، ملک فتح حسین نے خصوصی طور شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر اور کمشنر برائے تارکین وطن زبیر گل پر حملے کی مذمت کی گئی۔ رہنمائوں نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ میں تشدد کو ہوا دینے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں، آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان نام نہاد حملہ آوروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں پاکستان کی عوام اور تارکین وطن کی خدمت سے نہیں روک سکتے۔ رہنمائوں نے کہا کہ زبیر گل پر حملے کے واقعے سے برطانیہ و یورپ میں مقیم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، حملہ پاکستان کو بدنام کرنےکی سازش ہے۔ رہنمائوں نے برطانوی پولیس سے حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین