• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیتھڈرل میںسروس کے دوران آن لائن قرانی آیات کی تلاوت

لندن(نیوز ڈیسک) گلاسگو کے سینٹ میری ایپسکوپل کیتھڈرل کو6جنوری کےدن آن لائن بدسلوکی کانشانہ بنایاگیا اور کیتھڈرل میں ظہور عیسیٰ ؑکی یاد میں تقریب میں سروس کے دوران آن لائن قرانی آیات کی تلاوت شروع کردی گئی،اس تقریب میں مسیحی برادری اور مسلمانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ کیلئے مسلمانوں کو بھی مدعو کیاگیاتھا،اس دوران قرآن کریم کی جو آیت پڑھی گئی اس کے معنی یہ تھے کہ حضرت عیسیٰؑاللہ کے بیٹے نہیں تھے،اس کے بعد کیتھڈرل کے خلاف آن لائن دشنام طرازی شروع کردی گئی ،کیتھڈرل کا کہنا ہے کہ اسے آن لائن سے جارحانہ میسج مل رہے ہیں، سکاٹ لینڈ پولیس کو اس سےآگاہ کردیاگیا ہے ، گریٹ ویسٹرن روڈ پر واقع چرچ کاکہناہے کہ سینٹ میری کیتھڈرل کو کئی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جن سے سکاٹ لینڈ پولیس کو آگاہ کردیاگیا ہے ،انھوںنے کہا کہ اس موقع پر معاونت اور مدد پر ہم سکاٹ لینڈ پولیس کے شکرگزار ہیں، سکاٹ لینڈ پولیس کا کہناہے کہ اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور کسی بھی قسم کی نفرت انگیز ی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔
تازہ ترین