• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کو حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مولانا سجاد

برمنگھم (پ ر) پیغام اسلام ٹرسٹ کے خطیب مولانا محمد سجاد نے کہا کہ مسلمانوں کے اندر اختلافات اور فرقوں میں تقسیم کرنے والے اہل علم علما نہیں ہیں، فقہی اختلافات ہر دور میں رہے ہیں مگر علما نے کفر کے فتوے ایک دوسرے پر نہیں لگائے قرآن اور سنت کے مطابق مسائل کا حل پیش کی جائے، نوافل پر اختلاف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ نہ کیا جائے اور ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے مسلمانوں کو تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اندر مختلف مکاتب فکر کے اندر اختلافات ضرور ہیں جو علمی نوعیت کے ہیں اس میں عام مسلمانوں کو الجھانے کی ضرورت نہیں ہے اس وقت مسلمانوں کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے مسلمانوں کو اس سے ہٹانے کے لئے مسلکی اختلافات میں الجھانے والے مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کے اس زہر کو نئہ نسل کے اندر بھی پھیلایا جا رہا ہے تعصب اور نفرت پھیلانے والے اسلام اور اس ملک کے بھی دشمن ہیں مساجد کمیٹیاں میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے مساجد اور علماء کو استعمال کرتے ہیں۔ مولانا سجاد نے کہا کہ مسلمانوں کو اس ملک معاشرے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا ہے، اللہ کے دین کی دعوت دینی ہے اس دعوت کے راستے میں فرقہ پرستی بہت بڑی رکاوٹ ہے مسلمانوں کی اپنی نئی نسل بھی کنفیوژ ہوگی اور غیر مسلم بھی جو اسلام کو سمجھنا چاہتے ہیں انہیں قرآن اور سنت کی دعوت دینی چاہئے اور اختلافات سے گریز کیا جائے۔
تازہ ترین