• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ اشیا جیل میں سمگل کرنے پر ایک کورٹ افسر کو6سال قید

لندن (نیوز ڈیسک) جیل میں تین افراد کے لیے ممنوعہ اشیا سمگل کرنے اور اپنے پاس ایک ہینڈ گن رکھنے والے ایک کورٹ افسر کو ایک روز قبل وڈ گرین کرائون کورٹ نے جیل بھیج دیا۔ لی برج روڈای۔10کا27سالہ رہائشی عمیر اختر کو جیل میں ممنوعہ اشیا لے جانے کے تین الزامات میں ملوث پائے جانے پر مجموعی طور پر6سال اور2ماہ قید کاٹنے کیلئے بھجوایا گیا ہے اس کے پاس سے ایک ممنوعہ ہتھیار (ایک گیس پائوڈر گن) اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا تھا۔ اس کو سزا میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے کی جانے والی دو علیحدہ تحقیقات کے بعد سنائی گئی۔ پہلی تحقیقات میٹ کی لندن پرزن اینتی کرپشن ٹیم نے جیل میں ممنوعہ اشیا لے جانے پر18مئی2015ء کو اس وقت شروع کی جب ایچ ایم پی ٹیمس سائیڈ پر سیکورٹی سٹاف نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے موبائل فونز، الکوحل اور منشیات برآمد کی ہیں جنہیں دو قیدیوں کے لیگل پیپر ورک میں چھپائی گئی تھیں۔ قیدیوں کے مختلف سیلز کی تلاشی پر23جون2015ء کو دو مزید موبائل فونز برآمد کیے گئے، جوکہ ایک قیدی کے ڈی وی ڈی پلیئر میں چھپائے گئے تھے۔ کال کوٹھری میں پیپر ورک پر تحریر ایک فون نمبر بھی ضبط کرلیا گیا۔ یہ فون نمبر عمیر اختر کا تھا۔ اختر کو اس کے موبائل فون ریکارڈز میں قیدیوں کے غیر ہونے کی بنیاد پر نومبر2015ء میں گرفتار کیا گیا تھاٹریڈنٹ اینڈ ایریا کرائم کمانڈ نے ایک علیحدہ تحقیقات5اکتوبر2015ء کو آتشیں اسلحہ رکھنے پر شروع کی تھی۔
تازہ ترین