• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانورونالڈو، لیونل میسی اور لوئس سواریز فیفا کی الیون میں منتخب

زیورخ (نیوز ڈیسک)فیفا نے سال کی بہترین الیون میں کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ بارسلونا کے لیونل میسی اور لوئس سواریز کو بھی شامل کرلیا، ان کے علاوہ اسپینش سٹار اندریس انیسٹا بھی اس میں منتخب کرلیے گئے، فیفا نے اس ٹیم کا اعلان گزشتہ دن منعقد ایوارڈ تقریب میں کیا، جس میں جرمن گول کیپر منیوئل نوئر، ڈینی ایلوس، مارسیلو، گیراڈ پیکو، سرجیو راموس، جرمنی کے ٹونی کروس اور لوکاموذریک کو بھی جگہ دی گئی ہے، فیفا نے اس بار فرنچ میگزین بیلون ڈی آر سے الحاق ختم کرتے ہوئے دنیا کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب اپنے طور پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ماضی میں بھی یہ ایوارڈ الگ دیئے جاتے رہے تھے لیکن 2010میں دونوں اداروں نے عالمی ایوارڈ مشترکہ طور پر دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اب 2016ء میں ایک بار پھر سے دونوں الگ ہوگئے ہیں، بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے نام رہا، پرتگالی سٹرائیکر نے مجموعی ووٹس کا 34.54فیصد حاصل کیا جبکہ میسی کو 26.42فیصد ووٹ ملے، ایوارڈ پانے کی دوڑ میں شریک تیسرے کھلاڑی فرانس کے گریزمین کیلئے یہ شرح 7.53فیصد رہی، ویمن کوچ کی ٹرافی جرمنی کی سیلویانائیڈ کے حصے میں آئی، فیئر پلے ایوارڈ کولمبیا کے کلب ایٹلیٹکونیشنل کو ملا، غیرمعمولی کیریئر کا ایوارڈ جیمز فالکائو کے حصے میں آگیا، پکاس ایوارڈ محمد فیض سبوری نے وصول کیا۔ فین ایوارڈ مشترکہ طور پر جرمن کلب بورسیاڈورٹمنڈ اور لیورپول کو مل گیا۔
تازہ ترین