• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کو شکست دینے پر شیخ سربلند کا اظہار مسرت

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے شکست دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو اس کے ملک میں ہماری ٹیم نے12برس کے بعد شکست دی ہے۔ اس سے آئندہ عالمی کپ میں پاکستان کی رسائی بھی آسان ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو اس جیت سے اعتماد ملے گا اور وہ آئندہ میچوں میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ شیخ سربلند نے کہا کہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ محمد حفیظ اپنی فارم میں واپس آگئے ہیں، ان کے72رنز نے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ میچ بھی پاکستان جیتے گا۔
تازہ ترین