• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلا روس نے یورپی یونین سمیت 80ممالک کیلئے ویزہ ختم کردیا

منسک (نیوز ڈیسک) مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک اور امریکہ سمیت80ممالک کیلئے 5دن سے مختصر قیام کے ویزے کی پابندی ختم کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر الیگزنیڈر لوکا شینکو نے اس فیصلے پر دستخط کردیے ہیں جس پر ایک ماہ بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق بیلا روس میں فضائی راستے سے آمد پر ہوگا۔ ان ممالک میں یورپی یونین امریکہ، انڈونیشیا، چین، ویتنام اور برازیل سمیت80ممالک شامل ہیں۔
تازہ ترین