• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبے سے پاکستان معاشی اور دفاعی مرکز بن جائے گا،:محمد اجمل

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت الدعوہ  کے رہنما ابو ہریرہ محمد اجمل نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان معاشی اور دفاعی مرکز بن جائے گا، کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کو ٹھوس موقف اپنانا ہو گا، انڈیا میں ایک سو ایک آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، کشمیر کی آزادی انڈیا کی بربادی کی بنیاد ہے انڈیا کشمیر میں اس تحریک آزادی کو کچلنے میں ہر طرح ناکام ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا  کہ سی پیک سے پاکستان معاشی مرکز بننے والا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر میں بھارتی مداخلت کو بھر پور طریقے سے ایکسپوز کرے،راحیل شریف کا اتحادی فوجوں کا سربراہ بننا خوش آئندہ ہے، شام اور دیگر ممالک میں مسلم کشی قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین