• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اجتماع ملک میں اسلامی نظام کا پیش خیمہ ثابت ہوگا:مولانا فضل الرحمان

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پشاور میں منعقد ہونے والاعالمی اجتماع پاکستان میں اسلامی نظام کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،کارکنان بھرپور تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ شفقت الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔علامہ شفقت الرحمن نے کامیاب آپریشن اور مکمل صحت یابی پر مولانا فضل الرحمن کواسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے عیادت کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تازہ ترین