• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو جمہوری حقوق ملنے چاہئیں، سید ذیشان اختر

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر،نائب امیر نصراللہ ناصر،ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان انجم نے طلباء یونینزپرپابندی کے خاتمے کے لیے سینٹ میں نئی قانون سازی کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلباء یونینز کی بحالی سے تعلیمی اداروں میں مثبت وتعمیری اورصحت مندانہ سرگرمیوں کوعروج ملے گا۔دنیابھر میں جہاں کہیں بھی جمہوری نظام رائج ہے وہاں طلبہ کو جمہوری حقوق ملنے چاہئیں۔مقام افسوس ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کاراگ الآپنے والے حکمرانوں نے طلبہ کوان کے آئینی حق سے محروم کیا ہواہے۔انہوں نے کہاکہ 1984میں سابق ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے ملک بھر میں طلبہ یونینزپرپابندی لگائی تھی،بعد ازاں 1988بے نظیر بھٹو جب برسر اقتدار آئی تھیں تو طلبہ یونینزپرپابندی اٹھالی گئی لیکن بدقسمتی سے صرف پنجاب ہی میں طلبہ یونینز الیکشن ممکن ہوسکے تھے۔
تازہ ترین