• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائبل ایریاتعلیم صحت سمیت بنیادی سہولیات سے محروم‘مکینو ں کو مشکلات

ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار ) جدید دور میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائلی علاقے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مکمل طور پر نظر انداز، ٹرائبل ایریا کے مکین پسماندگی کے باعث تعلیم، صحت اور آمدورفت کی بنیادی سہولیات سے تاحال محروم، ذرائع  کے مطابق   قیام پاکستان سے لیکر 60سال گذرنے کے باوجود ان مذکورہ قبائلی علاقوں میں آج تک صرف 2سو کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں، جس میں ٹرائبل ایریا ڈی جی خان کی 171کلو میٹر اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے مختلف مقامات پر صرف 29کلو میٹر تک نئی سڑکیں تعمیر کی گئیں، ذرائع آمدورفت میسر نہ ہونے کے باعث ٹرائبل ایریا کے مکین صحت و علاج ان کیلئے ممکن نہیں، جس کے باعث اب تک سینکڑوں قیمتی جانیں موت کے منہ میں جا چکی ہیں، ان قبائلی علاقوں میں تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کے عدم قیام کے باعث غربت اور جہالت رقص کرتی نظر آتی ہے، جبکہ گذشتہ 18سال سے زائد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں بھرتی کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث قبائلی علاقوں کی عوام کے جان و مال بھی محفوظ تصور نہیں کی جاتی۔
تازہ ترین