• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل ٹیلنٹ انڈیکس،پاکستان 118 ممالک میں 111 اور بھارت 92 نمبر پر

کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا کے ایک ممتاز و بڑے نجی بزنس اسکول کی جانب سے جاری کردہ ٹیلنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میںٹیلنٹ کے عالمی مسابقتی انڈیکس میں دنیا بھر کے ممالک کو مختلف عوامل جیسے آمدنی، تعلیم،طرز حکومت اور دیگر عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کرکے فہرست میں جگہ دی گئی ہے اس حوالے سے 118ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 111ہے جبکہ بھارت کا نمبر 92 ہے، سری لنکا کا اس فہرست میں 82نمبر ہے، جبکہ بنگلا دیش کا نمبر 113واں ہے، گزشتہ سال جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان کا نمبر دنیا کے 109ممالک میں سے 103 تھا، اس طرح گزشتہ رپورٹ کے مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔
تازہ ترین