• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ جامعہ فاروقیہ میں سپردخاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ حب رویور روڈ میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں علمائے کرام، دینی مدارس کے طلبہ اور مرحوم کے متعلقین نے شرکت کی ۔نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ کے نائب شیخ الحدیث مولانا محمد انور نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سربراہ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی،جامعۃ الرشید کے رئیس مفتی عبد الرحیم، مفتی ابو لبابہ شاہ منصور،وفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکریٹری مولانا حنیف جالندھری،مولاناپیر عزیز الرحمن ہزاروی،معروف مبلغ مولاناطارق جمیل،مولانا محمد حسن، قاضی عبد الرشید، اہلست و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، ممتاز عالم دین مولانا خواجہ خان محمد کے صاحبزادے خواجہ خلیل احمد،جے یو آئی، ڈاکٹر نصیر الدین، ڈپٹی مئیر خضدار مفتی عبد القادر، صوبائی نائب امیر مولانا غلام قادر باوانی، مفتی کفایت اللہ،مولانا قاری خالق داد عثمان، قاری محمد عثمان،جامعہ مخزن العلوم کراچی کے صدر مولانا ڈاکٹر قاسم محمود، شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ سدوخانی، جامعہ نور القرآن کے مہتمم مولانا فداء الرحمن درخواستی،مفتی محمد نعیم، جامعہ مکہ مسجد کے استاد الحدیث مولانا یوسف کشمیری،مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل، مئیر کراچی وسیم اختر،قاضی شبیر احمد عثمانی، مولانا حسین احمد سمیت جید علمائے کرام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکریٹری مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں میں پورا نہیں ہوگا ۔
تازہ ترین