• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں 100؍ سے زائد بھارتی شخصیات شرکت کریں گی

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں شروع ہوچکا ہے جس میں بھارت کی 100؍ شخصیات سمیت دنیا بھر کے امیر اور طاقتور افراد شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں امریکا، چین، پاکستان اور بنگلادیش کے سربراہانِ حکومت شرکت کر رہے ہیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں عالمی اقتصادیات اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت پر بحث و مباحثے ہوں گے۔ بھارت کے یونین منسٹر نیتن گڈکری اور نرملا سیتا رامن، نیتی آیوگ کے ارویند پنگاریا، ڈی آئی پی پی سیکریٹری رمیش ابھیشیک اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نمایاں بھارتی شخصیات میں شامل ہیں۔ بھارت کے حوالے سے خصوصی سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے شرکاء بھارت کی انسداد بدعنوانی اور ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ بھارت کی 100 سے زائد کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور بزنس رہنمائوں کے علاوہ، ٹاٹا گورپ کے این چندرا شیکھرن بھی شرکت کریں گے۔
تازہ ترین