• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کا پانی، بجلی بریک ڈائون، کراچی میں بدترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں اذیت میں مبتلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ کی تعمیر ،سڑک پر جمع بارش کا پانی اور بجلی کے طویل بریک ڈاون کے باعث ٹریفک سگنل بند رہنے اور مخالف سمت میں چلنے والے بے ہنگم ٹریفک اور عیسیٰ نگری میں سڑک دھنس جانے کے سبب سے پیر کو صبح سے رات تک شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام شہری گھنٹوں اذیت میں مبتلا رہے ایمبولینسوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں کا فیول ختم ، گلشن اقبال 13ڈی ،حسن اسکوائر اور اطراف کی گلیوں ، سوک سینٹر تا اسٹیڈیم، عیسیٰ نگری میں سڑک دھنس جانے کے سبب اطراف کی سڑکوں، مکاچوک ،عزیز آباد بلاک 8یاسن آباد قبرستان اور اطراف گلیوں ، لیاقت آباد ،تین ہٹی، ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی، صدر ایمپریس مارکیٹ، پارکنگ پلازہ، کوریڈور۔3، اوردیگر مقامات پر بدترین ٹریفک جام رہا جس کے وجہ سے ہزاروں گاڑیاں گھنٹوں مختلف سڑکوں پر پھنسی رہیں ،دوسری جانب مسلح ملزمان نے عیسی نگری ،پرانی سبزی منڈی ، عیسی نگری اور اطراف کے علاقے میں ملزمان نے شہریوں سےبلا خوف وخطر لوٹ مارکی۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے باعث سڑک پر کھدائی اور مختلف مقامات پر پڑنے والے گڑہوں میں بارش کا پانی بھرنے کے ساتھ سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک حصہ بیٹھ جانے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،جس کے نتیجے میں لیاقت آباد،غریب آباد،عیسی نگری،پرانی سبزی منڈری،کارساز،اسٹیڈیم روڈ،جیل چورنگی،شہید ملت روڈ ،راشد منہاس روڈ سمیت دیگر سڑکوں اور مقامات پر ہزاروں گاڑیاں اور ایمبو لینس گھنٹوں بدترین ٹریفک جام میں پھنسی رہیں اورلمحو ں کا سفر گھنٹوں میںپر محیط ہوگیا ، جبکہ شہری اپنی منزلوں پر بروقت پہنچنے سکےمتعددگاڑیوں کا فیول بھی ختم ہوگیا،جبکہ مذکورہ علاقوں میں ٹریفک پولیس کا ایک اہلکاربھی نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے شہریوں کو دوہری اذیت اٹھانا پڑی ، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی سے کئی مقامات پرشہری خود ہی ٹریفک کنٹرول کرتے نظر آئے ، ،دوسری جانب مسلح اسٹریٹ کریمنلز نےبھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عیسینگری ،پرانی سبزی منڈی اور لیاقت آباد سندھی ہوٹل سے یونیورسٹی روڈ جانے والی سڑک کے ساتھ گلشن اقبال بلاک 13ڈی کی اندرونی سڑکوں پر ٹریفک جام میں پھنسے درجنوں شہریوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔آئی جی سندھ نے شہر بھر میں پیر کو بدترین ٹریفک جام کے حوالے سے میڈیا ر پورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ، ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں ٹریفک کی بحالی کے لیئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنا یا جا ئےاور ٹریفک دباؤ سے متاثرہ سڑکوں پر متعلقہ تھانہ جات ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک کی روانی کے لیئے ہر ممکن تعاون کریں،، آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک جام کی صورتحال کا جائزہ لیکر اس کے حل کے لیئے تمام تر راست اقدامات کئے جائیں، بارشوں کے باعث زیر آب سڑکوں سے نکاسی آب کے لئے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جائے،اور روزانہ کی بنیاد پر متبادل روٹس کی تشہیر کے ساتھ ساتھسسٹر کوں پر ٹریفک اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کو یقینی بنایا جائےآئی جی نے تمام ایس ایس پیز ٹریفک زونز متعلقہ ٹریفک سیکشنز میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالی وجوہات اور اسکے حل کے لیئے تمام تر پیش رفت کو ممکن بنائیں، آئی جی سندھ نے ضلعی ایس ایس پیز متعلقہ اضلاع میں ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس سے ہرممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین