• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،پناہ گزین ہندوؤں کی حکومت کو دھمکی

کٹھوعہ(جنگ نیوز)تقسیم برصغیر کے وقت سیالکوٹ اور دیگر علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ہندوؤں نے کشمیر کی شہریت کا مطالبہ پورا  نہ ہونے کی صورت میں بھارت کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دے دی ہے، دوسری جانب حریت کانفرنس نے ان لوگوں کی مقبوضہ ریاست میں آبادکاری کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے ذریعے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’دی ویسٹ پاکستان ریفیوجی ایکشن کمیٹی ‘‘ کے صدر لابھا رام گاندھی نے بھارتی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر پناہ گزینوں کے بے روزگار نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت فوری طور پر نہ دی گئی تو وہ بھارتی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور جموں کو بند کردیں گے جس سے وادی کا بھارت سے راستہ کٹ جائے گا۔  
تازہ ترین