• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے واٹس ایپ انتظامیہ اور حکومت سے وضاحت طلب کرلی

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے واٹس ایپ انتظامیہ اور حکومت سے واٹس ایپ ڈیٹا اور واٹس ایپ پر کی جانے والی گفتگو کے غیر محفوظ ہونے پر دو ہفتوں کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہڑ اور جسٹس ڈی وائی چندرچند ایک درخواست کی سماعت کررہے تھے جو کہ واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی سے متعلق تھی۔پٹیشنر نے مطالبہ کیا تھا کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے تحت آئن لائن میسیج کا پڑھا جاسکتا ہے، اسے شیئر کیا جاسکتا ہے اور اس کے متن کا کمرشل مقاصد کے لیے استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔جس پر سپریم کورٹ نے بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی اور واٹس ایپ کو نوٹسز جاری کردیے۔
تازہ ترین