• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حریف نیا ہو تو اسے کھیل سکھانا بھی پڑتا ہے۔
کچھ پیادے، گھوڑے، اونٹ اور قلعے میرے پاس ہیں،
کچھ اس کے پاس۔
آئے دن محاذ آرائی جاری رہتی ہے۔
کبھی میرا مہرہ پٹ جاتا ہے،
کبھی اس کا۔
نئی بازی میں میرا گھوڑا پیادوں میں گھر گیا۔
چالیں چلتے چلتے آخری خانے میں پہنچ گیا۔
میں نے فرمائش کی،
’’اسے وزیر بنا دو۔‘‘
اس نے قہقہہ لگایا،
’’آخری خانے میں پہنچنے والے پیادے کو وزیر بنایا جاتا ہے۔
یہ تو گھوڑا ہے۔‘‘
میں نے کہا،
’’تم شطرنج کی بات کر رہے ہو۔
سیاست میں گھوڑا بھی وزیر بنتا ہے۔‘‘
تازہ ترین