• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون رکن اسمبلی سے بدسلوکی تشویشناک بات ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

عمرکوٹ (گل حسن آریسر، نامہ نگار ) سندھ اسمبلی اجلاس  میں خاتون رکن  نصرت سحر عبا سی کے ساتھ جو بدسلوکی کی گئی ہے وہ انتہائی تشویشناک بات ہے ایسا نہیں ہو نا چاہئے تھا یہ بات سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے عمرکوٹ کے قریب گاوٴں رانا جاگیر میں سندھ کے رانا ہمیر سنگھ کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر پرتھیپال سنگھ کے انتقال پر تعزیت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو گورنر سندھ بنانے کے متعلق مجھے کوئی علم نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لاتعداد ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور سندھ میں بیروزگار نوجوانوں کو بڑی تعداد میں  ملازمتیں دی جا ئینگی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی خصوصی نظر تعلیم اور صحت پر ہے ۔
تازہ ترین