• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطرکی لائن میں لیکیج ، قومی شاہراہ زیر آب

گھارو ( نامہ نگار) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72قطر انچ کی لائن میں لیکیج ہونے کے باعث قومی شاہراہ زیر آب آ گیا شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 قطر انچ کی لائن نمبر 5 ریلوے لائن کے قریب سے لیک ہو جانے سے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ قومی شاہراہ بھی زیر آب آگئی جس سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل واقع ہوا اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل کر دی اور ہنگامی بنیادوں پر لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس مد میں واٹر بورڈ کے گھارو ڈویزن کے ایگزیکٹو انجنیر لال بخش سموں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ لائن سے لیکیج گزشتہ رات سے جاری تھی اور اسکی اطلاع حکام کو بروقت کر دی گئی تھی مگر حکام کی اجازت کے بغیر ہمیں اجازت نہیں کہ خود کوئی کام کروا سکیں کیونکہ لائن کی مرمت کے لیے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کرنا ہوتی ہے تاہم اب حکام کی ہدایت پر لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور آج ہفتے کی رات تک مرمت کا کام مکمل کر کے پانی کی سپلائی مذکورہ لائن سے بحال کر دی جائے گی۔
تازہ ترین