• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدوتھرمل پاورکے 5یونٹ ٹرپ کرگئے،سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی معطل

 کراچی(صباح نیوز)دھند کی وجہ سے گدو تھرمل پاور ہاوس کے 5یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو گدو تھرمل پاور ہاوس کے یونٹ نمبر5،6،7،8 اور 9ٹرپ کرجانے سے کشمور،کندھ کوٹ، تنگوانی، ٹھل اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جعفر آباد،صوبت پور،نصیر آباد،بولان اور دیگر علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔
تازہ ترین