• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری ، حقائق اور اعتراضات احسن اقبال آج ”جرگہ “میں جوابدہ ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) دونوں ملکوں کے درمیان بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے جسے دونوں ملکوں کے مابین مرکزی حیثیت حاصل ہے لیکن اس منصوبے کے آغاز کے بعد کچھ صوبے اِس پر چند اعتراضات بھی اُٹھا رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری ، حقائق ، اعتراضات اور حکومتی دعوؤں سے متعلق تفصیل سے جواب دینے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں موجود ہوں گے۔ تلخ و شیریں سوال و جواب پر مشتمل اِس خصوصی گفتگو میں ناظرین احسن اقبال اور سلیم صافی کو رات 10 بجکر 5 منٹ پر آمنے سامنے دیکھیں گے ۔
تازہ ترین