• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے درآمد7انجن کل پاکستان ریلوے کے حوالے کئے جائیں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امریکا سے درآمد کئے جانے والے 55ر یلوے انجنز میں سے پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ، 7انج پیر کو پاکستان ریلوے کے حوالےکئے جائیں گے ۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ( ڈی ایس) ریلوے کراچی نثار احمد میمن نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان ریلوے نے امریکا کی ایک کمپنی سے 55 انجن خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جن میں سے پہلی کھیپ 7 انجن پاکستان پہنچ گئے ہیں جو پیر 23 جنوری کو کراچی بدرگاہ پر صبح 11 بجے منعقدہ ایک تقریب میں باضابطہ طور پر پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) جاوید انور بوبک کے سپرد کئے جائیں گے یہ انجن 4300 پاور کے بتائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین