• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی عبد الرشید کیس، پرویزمشرف کےریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد(جنگ نیوز)غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالت میں مدعی مقدمہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عبدالقادر میمن کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ پرویزمشرف کی جائیداد ضبط کرلی گئی ہے جب کہ پرویزمشرف کے خلاف مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: مشرف کی جائیداد ضبط اوربینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں، عدالت نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے متعلق درخواست پر مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد سے قانونی معاونت طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہماری رہنمائی کی جائے کہ ہم کس قانون کے تحت مفرور ملزم پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ جاری کریں۔
تازہ ترین