• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانوٹ میں نو بیا ہتا جوڑاقتل، شوہرفائرنگ اوربیوی کی پھانسی سے ہلاکت

ہالا(نامہ نگار)ہالا کے قریبی گاؤں بھانوٹ میں نو بیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے شوہرکی ہلاکت گولی لگنے سے بتائی گئی جبکہ بیوی کو مبینہ طورپر پھانسی دی گئی ہے جس کی لٹکی لاش برآمد کی گئی ہے۔اس ضمن میں مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق  ایک ہفتہ قبل شادی کرنے والے 58سالہ سلیم ملاح اور 25سالہ صائمہ ماچھی کی لاشیں بھانوٹ میں سلیم ملاح کے  گھر کے بند کمرے سے برآمد کی گئیں۔پر اسرار قتل کے بارے میں  مقتول گھرانے کی اطلاع پر بھانوٹ  پولیس نے لاشیں برآمد کرکےپوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال پہنچا ئیں۔دوہرے قتل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل  سلیم ملاح ہالا پرانہ سے صائمہ کو بیاہ  کرلایا تھا تاہم   جوڑے کے درمیان شکوک وشبہات پیدا ہوگئے تھے۔اطلاع کے مطابق صائمہ کے  فون پر رابطوں کے باعث سلیم نے صائمہ کے گلے میں رسی کا پھندے ڈال کر  پھانسی دی اور خود کو گولی مارکر مبینہ خود کشی کرلی۔ گھر والوں کے مطابق واقعے کا پتہ صبح دروازہ توڑنے کے بعد چلا ۔ قتل کے بارے میں علاقے میں   کارو کاری کا شاخسانہ  اور مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں۔واقعے کا مقدمہ درج ہوا نہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین