• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فا روق ستار کے پا س بولنے کیلئے کچھ نہیں ، نثار کھو ڑو

حیدرآباد ( آن لائن ) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مردم شماری ڈیٹا کی وجہ سے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ ملتا ہے ، 2015 ء کے بعد سے سندھ کو یہ ایوارڈ نہیں مل رہا ،فاروق ستار کی جانب سے نئے صوبوں کا مطالبہ بلاجواز ہے، فاروق ستار کی جماعت ٹوٹ گئی ہے ، انکے پا س بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے، انکے قائد جدا ہوگئے ہیں ، فاروق ستار کی جماعت جس میئر کو دنیا کا نمبرون کہہ رہے تھی وہی ان کی قلعی کھول رہا ہے، وہ حیدرآباد میں کارکنوں کے جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر آئی ڈی پیز کو ان کے صوبے سے نہیں نکالا گیا تو وہ مردم شماری نہیں ہونے دیں گے لیکن ہم ہر صورت مردم شماری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی آبادی 4 کروڑ تھی جو کہ اب بڑھ کر بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ فارم صرف اُردو زبان میں بنایا گیا ہے ، سندھی زبان میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے کہ دو سال کے دوران اس نے مردم شماری کی تیاری نہیں کی ، 30 فیصد لوگوں کے پاس شناختی کارڈ زنہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری سندھ میں دو مراحل میں منعقد ہوگی ، پہلے مرحلے میں گھر شماری اور دوسرے میں مردم شماری ہوگی۔ گھر شماری کیلئے تین روز مختص کئے ہیں جس پر ہمیں تحفظات ہیں ۔ مردم شماری سروے کیلئے 10 روز رکھے گئے ہیں۔ سندھ بھر میں ساڑھے 39 ہزار بلاکس ہوں گے ، ہر بلاک میں ایک فوجی جوان ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں نادرا کے پاس 30 موبائل گاڑیاں ہیں ، اب چونکہ مردم شماری میں وقت کم رہ گیا ہے اس لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ تمام لوگوں کے شناختی کارڈ ز بن سکیں۔
تازہ ترین