• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی پسندوں کی کمر توڑ دی ،سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدل رہا ہے، ثنا اللہ زہری

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) وزیر اعلی بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ عمران خان بد امنی و انتشار پھیلا رہے ہیں ،بلوچستان کے عوام عمران خان کی سیاست سے انتہائی نا خوش ہیں اگر عمران خان اس  منفی سیاست سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف اٹھنے والی تحریک کا آغاز بلوچستان سے ہو گا،علیحدگی پسندوں کی کمر توڑ دی ،سی پیک بلوچستان کی تقدیر  بدل رہا ہے، اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو یہاں بلوچستان ہائوس  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اْنکے ہمراہ وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ، وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور عبد الرحیم زیارتوال بھی تھے ۔ اْنہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان پہ جو بیتی وہ خوفناک ہے،انتشار پھیلا اور لوگ محروم رہے۔ صوبہ دہشتگردی کا شکار رہا۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں650 میگاواٹ کا بجلی کا پلانٹ لگایا جارہا ہے،   صوبے میں  نام نہاد  علیحدگی پسندوں کی کمر توڑ دی ہے، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، گوادر نہ ہوتا تو سی پیک بھی نہ ہوتا  ۔ سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدل رہاہے۔ صوبے میں  تعمیر و ترقی، روزگار، تعلیم و صحت جیسے ترقی ہو رہی ہے تاہم ایک شخص الزامات اور گالی گلوچ کی سیاست میں مصروف ہے، وہ ساڑھے تین سال سے جھوٹ کا کاروبار کرہا ہے۔
تازہ ترین