• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے بچوں کو بازیاب کرایا جائے، والدین کی فوج اور حکومت سے اپیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) لاپتہ بلاگرز کے والدین نے حکومت اور فوج سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بچوں کو بازیاب کرایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی الزامات ہیں توانہیں عدالت میں پیش اور مقدمہ چلایا جائے۔انہیں صفائی کا موقع دیا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے گمشدگی کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت معاشرے میں توازن کی پالیسی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمارے بچوں کو بھی دہشت گرد بناکر پیش کررہی ہے باوجود اس کے ہمارےبچے تعلیم یافتہ اور معاشرے میں اچھے کردار کے حامل ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسکول ٹیچر ساجد حسین، ریٹائرڈ افسر واجد علی نے کہا کہ ان کے بیٹوں کو گزشتہ سال 21ستمبر کو لیپ ٹاپس، ایل سی ڈی، سی ڈیز، فائلز ، موبائل فونز، شناختی کارڈ اور دیگر چیزوں کے ہمراہ اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا اسکائوٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کیلئے کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ بیٹے کا مقدمہ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد درج ہوا۔اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی اداروں کے مبینہ الزامات سچ ہوں تو جو بھی سزا قانون میں موجود ہے وہ ہمارے پیاروں کو دی جائے۔ آئین پاکستان کے تحت پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے ہمارا حق ہے کہ ہمیں آزادی حاصل ہو اور اگر کوئی الزامات ہیں تو وہ کورٹ آف لاء میں پیش کئے جائیں۔ 
تازہ ترین