• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست بہار میں شراب پر پابندی کے حق میں دنیا کی طویل ترین انسانی زنجیر

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی کی ریاست بہار میں شراب پر سرکاری طور پر پابندی لگانے کے فیصلے کے حق میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے انسانی زنجیر بنائی، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے دعوی کیا ہے کہ ریاست بھر میں 3 کروڑ افراد نے   انسانی زنجیر بنائی، انسانی زنجیر میں مرد، خواتین اور بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق انسانی زنجیر 11  ہزار 400  کلو میٹر سے بھی زیادہ طویل رہی، اس انسانی زنجیر میں وزیراعلی نتیش کمار، لالو پرشاد یادو، کانگریس اور بی جے پی کے ارکان نے بھی حصہ لیا۔ وزیراعلی نتیش کمار ریاست میں 5 اپریل 2016 کو شراب پر پابندی لگائی تھی۔
تازہ ترین