• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، 6 سالہ بچی سے زیادتی3 مشتبہ افراد گر فتار

کراچی ( آن لائن ) کورنگی میں 6 سال کی بچی طوبی پر زیادتی اور تشدد کے کیس کے حوالے سے آئی جی سندھ نے ملیر زون کے تمام اعلی افسران کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی تیزی سے روبصحت ہے۔تفصیلات کے مطابق زیادتی و تشدد کا شکار طوبی کے کیس کے حوالے سے آئی جی سندھ نے ملیر زون کے تمام اعلی افسران کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت ملیر زون کے تمام شعبوں کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں شریک افسران نے کیس کے حوالے سے آئی جی سندھ کو بریفنگ دی۔آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر زون پولیس نے مزید 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین