• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیل میں 20 سال سے قید پاکستانی سزا پوری ہونے کے باوجود رہائی کا منتظر شوہر کی راہ تکتی شریک حیات چل بسی

لاہور(نمائندہ جنگ)بھارتی جیل میں 20 سال سے قید پاکستانی شہری سزا پوری ہونے کے باوجود واپسی کا منتظر،جیون ساتھی کی راہ تکتی شریک حیات  بھی چل بسی۔لاہور کا محمد حنیف 1996 میں  کاروبار کی غرض سے دہلی گیا تو بھارتی پولیس نے جعلی ویزہ کے الزام میں دھر لیا، سمگلنگ، جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات قائم کردیئے۔  بیٹی ترانہ بی بی نے والد کی رہائی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، عدالت نے 2003 میں ضمانت پر رہا کیا تو پولیس نے رہائی کے فوری بعد پھر پکڑ لیا۔زندگی کے قیمتی 20 سال بھارتی قید میں گزار نےوالےمحمد حنیف کےبچوں نے پاکستانی حکومت سے  انکےوالد کی رہائی کے اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین