• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے بند

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج اتوار 22 جنوری کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے بند ہونگے ۔ سی این جی اسٹیشنز منگل کو صبح 8 بجے کھلیں گے،سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق موسم سرد ہونے کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے، جس کہ وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدل کردیا گیا ہے۔اگلی بندش بدھ 25 جنوری کوصبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگی اور جمعہ 27 جنوری کو صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی نہیں ملے گی۔
تازہ ترین