• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صاحب سخی داتا ہیں۔
ہر ہفتے شہر سے گوٹھ آتے ہیں۔
سڑک ٹوٹی پھوٹی ہے۔
گاڑی آہستہ چلتی ہے۔
پھوٹے نصیبوں والے غریبوں کو یہ بات معلوم ہے۔
ہر دس قدم پر ایک ہاتھ پھیل جاتا ہے۔
صاحب سو روپے رکھ دیتے ہیں۔
ہر ہفتے کئی ہزار دیتے ہیں،
دعائیں لیتے ہیں۔
اس بار میں نے عرض کیا،
’’حضور! حکومت سے کہیں،
اس سال بجٹ میں سڑک کے لئے پیسے رکھے۔‘‘
حاتم طائی نے کہا،
’’بجٹ میں ہر سال سڑک کے لئے کروڑوں روپے رکھے جاتے ہیں۔
یہ گاڑی انہیں پیسوں سے آئی ہے۔
خیرات انہیں پیسوں سے نکلتی ہے۔‘‘
تازہ ترین