• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ نہیں چھپایا ،اعتماد ہے وزیراعظم سرخرو ہوکر نکلیں گے،سلیمان شہباز

کراچی (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میاں شریف کی جائیدا دصرف وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز شریف کو ملی۔میاں شریف کا اثاثہ تینوں بھائیوں میں تقسیم ہوگیا۔پاناما کیس میں ہر سوال کا جواب دیں گے، 2007 میں جلاوطنی کے دوران خاندانی اثاثے تقسیم کردیئے گئے تھے،التوفیق کیس میں دادا نے سیٹلمنٹ کی تو علم نہیں، اعتماد ہے وزیراعظم سرخرو ہوکر نکلیں گے، چوروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے  کچھ نہیں چھپایا سب کچھ عوام کے سامنے ہے، اپنے کزن کے اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کے دوران کیا۔ سلیمان شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف، شہباز شریف اور عباس شریف کے درمیان تحریری معاہدہ ہے۔سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت نواز شریف کی فیملی نے لندن کی جائیداد میں جبکہ شہباز شریف کے خاندان نے پاکستان میں جاری کاروبار میں دلچسپی دکھائی۔یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف اور ان کی فیملی کا نام پاناما لیکس میں نہیں۔کرائسس اسی دن شروع ہوگیا تھا جب نواز شریف نے حلف اُٹھایا تھا اورملک کو آگے لے جانے کا عزم کیا تھا۔ ہر 6ماہ بعد حکومت کیلئے بحران پیدا ہوتا ہے۔ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے روزانہ دو ٹرائل ہوتے ہیں،ایک صبح عدالت میں ،دوسرا شام کو میڈیا پر۔ سب سے کڑا احتساب پرویز مشرف دور میں میاں نواز شریف کا ہوا۔ پاناما کیس میں ہر سوال کا جواب دیں گے۔ 2007 میں جلاوطنی کے دوران خاندانی اثاثے تقسیم کردیے گئے تھے۔ مجھے اپنے کزن کے اثاثوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ اثاثوں کی تقسیم پر خاندان میں کسی کو اختلاف نہیں تو باہر اس پر بحث کیوں ہورہی ہے۔ ہم نے کچھ نہیں چھپایا سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔ خاندان کے درمیان تینوں بھائیوں میں تحریری معاہدہ سائن ہوا ہے۔ جس نے جس چیز میں دلچسپی دکھائی وہ اس کو دے دی گئی۔ پاناما کے بعد سب سے پہلا انٹرویوشریف خاندان کی طرف سے میں نے دیا تھا۔ ہمیں اعتماد ہے کہ وزیراعظم اس معاملے سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ چوروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ سابقہ بیوی بنی گالہ گفٹ کرے تو ٹھیک ہے،کوئی بیٹا باپ کو تحفہ دے تو اعتراض ہوتا ہے۔ ہمارے بڑوں نے جو فیصلے کیے،جس کو جو دیا،ہم اس پر خوش ہیں۔ التوفیق کیس میں دادا نے کوئی سٹیلمنٹ کی تو مجھے علم نہیں۔ پنجاب میں میرے والد نے اربوں روپے کے کام کرائے ،ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔ پنجاب اور وفاق کی ٹاپ لیول کی جو ایڈمنسٹریشن ہے،وہاں بہترین کام ہورہا ہے۔ چند دنوں میں عدالت کا فیصلہ آجائے گا،عدالت میں روز سوالات ہورہے ہیں،روز جوابات دے رہے ہیں۔
تازہ ترین