• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم صفدرپاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینی فشل اونر ہیں، جرمن اخبار

برلن/اسلام آباد(جنگ نیوز )جرمن اخبار ” دی جرمن ڈیلی“ نے بھی مریم نواز کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے کے شواہد پیش کردیئے ۔جرمن اخبار نے ٹویٹر پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر ٹویٹ کیا کہ جن لوگوں کو مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے ان کیلئے کچھ ثبوت بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ٹویٹ کے مطابق مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب پاناما پیپرز کے مشترک مصنف اور آئی سی آئی جے کے تفتیشی صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اگر کچھ لوگوں کومریم صفدر کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے تو، ان کا نام پاناما پیپرز میں موجود ہے۔
تازہ ترین