• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن اخبار کی رپورٹ غیرتصدیق شدہ ہے،مصدق ملک

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جرمن اخبار کی رپورٹ غیرتصدیق شدہ ہے، عمران خان حکم امتناع کے پیچھے چھپ کر عدالت کاوقت ضائع کر رہے ہیں ،تحریک انصاف کے پاس آئینی اداروں کے سوالوں کا جواب نہیں،پی ٹی آئی کے پاس صرف اخباری تراشے اور الزامات ہیں ،عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،سپریم کورٹ نے مثبت ثبوت فراہم کرنے کیلئے کہا ہے کیونکہ اخباری تراشوں، کتابوں کے اقتباسات اور مفروضوں کو عدالت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا طرز عمل ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے،رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی تین ہفتوں کی سماعت میں لندن فلیٹس کا وزیراعظم کے ساتھ کوئی بلاواسطہ یا بالواسطہ تعلق ثابت نہیں کیا جا سکا، بی بی سی اور جرمن جریدہ کی رپورٹس میں شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے، جرمن جریدہ کی رپورٹ میں کوئی نئی بات شامل نہیں،دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کیلئے ملنے والے غیر ملکی چندہ کی منی ٹریل فراہم نہیں کی اور انہوں نے توہین عدالت کی کارروائی سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی، عمران خان اور جہانگیر ترین اپنی بدعنوانیاں چھپانے کیلئے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر رہے ہیں۔
تازہ ترین