• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ میں چار بڑے ٹرین حادثات بھارت نے الزامات پاکستان پر عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

کراچی(نیوزڈیسک)تین ماہ میں چار بڑے ٹرین حادثے کے بعد  بھارتی سیکوریٹی ایجنسیوں نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت میں ٹرین کے چار بڑے حادثات پیش آئے ہیں جن میں دو سو سے ذائد ہلاکتیں اور سیکڑوں افرادزخمی ہوئے ہیں۔جس کے بعد بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آی اے) سمیت تمام سیکوریٹی ایجنسیوں نے ان تمام حادثات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔اس حوالے سے بھارتی سیکوریٹی ایجنسیوں کو نیپال میں ہونے والے دو مشکوک قتل کی وارداتوں کے سبب مشرقی چمپرن سے آئی ای ڈی ملی ہے، بھارتی سیکوریٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ سب انڈر ورلڈ کے جال سے منسلک ہے، جس کا سیل نیو دہلی میں ایک ٹریول ایجنسی سے منسلک ہےاور اس کا ایک شخص نیپال جب کہ ایک کراچی سے معاملات سنبھالتا ہے۔
تازہ ترین