• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تعلقات غیریقینی کا شکار رہیں گے، رحیم اللہ یوسف زئی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ایک سینئر مبصر رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران پاک امریکا تعلقات غیر یقینی کا شکار رہیں گے کیوں کہ نئے امریکی صدر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پاکستان پر دبائو ڈالتے رہیں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کا تعلق بھی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے جڑا ہے، اس نیٹ ورک سے نمٹنا پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں اور یہ بات پاک امریکا تعلقات پر گہرے بادلوں کی طرح منڈلاتی رہے گی۔ اگرچہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان میں ایک غدار ہیں لیکن امریکا اسے ہیرو سمجھتا ہے۔
تازہ ترین