• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور :لڑکی سے زیادتی کرنیوالے دو نوجوان پولیس کے حوالے

اشاہپورچاکر ( نامہ نگار ) شہدادپور شہر کے جٹیا محلے میں اہل خانہ کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر گھر کے اندر داخل ہوکر ایک لڑکی ص کو 2 وحشی صفت نوجوان ایک مکان میں لے گئے اور مبینہ طور پر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کے چیخنے چلانے پر اہل محلہ نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس طلب کرکے دونوں کو حوالہ پولیس کر دیا۔ پولیس نے لڑکے کے بھائی جنید راجپوت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرانےکے لئے لیٹر دیاہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ آنے تک پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی رہائی  کے لیے بااثر  شخصیات نے تگ ودو شروع کردی ہے۔
تازہ ترین