• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں ہر بار ایک دل چسپ کہانی کا انتخاب کرتا ہوں۔
بہت سوچ کر کردار تخلیق کرتا ہوں۔
ڈرامائی تشکیل کیلئے نام ور ادیبوں کی خدمات لیتا ہوں۔
جذباتی ڈائیلاگ لکھواتا ہوں۔
بہترین اداکاروں کو سائن کرتا ہوں۔
مشورے کے بعد لوکیشن کا فیصلہ کرتا ہوں۔
نہایت مہارت سے اسٹیج سیٹ کرتا ہوں۔
بار بار ریہرسل کرواتا ہوں۔
لیکن جیسے ہی کھیل شروع ہوتا ہے،
جانے کیوں کردار قابو سے نکل جاتے ہیں،
سکھائے ہوئے ڈائیلاگ بھول جاتے ہیں۔
ہیرو ولن اور ولن ہیرو بن جاتا ہے،
کہانی بدل جاتی ہے،
اور انجام اسکرپٹ کے مطابق نہیں ہوتا۔
تازہ ترین