• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زمین جیسے اس سیارے پر انسان جیسی مخلوق آباد ہے۔
وہ لوگ کئی زبانیں بولتے ہیں،
کھیتی باڑی کرنا جانتے ہیں،
بیماریوں کا علاج کر لیتے ہیں۔
لیکن ان کی فضاؤں میں صرف پرندے اُڑتے ہیں۔
’’ہم ہوائی جہاز ایجاد کر چکے ہیں۔‘‘
میں نے بتایا۔
’’ہاں، ہم واقف ہیں۔‘‘
جواب ملا۔
’’پٹریوں پر ٹرین چلاتے ہیں۔‘‘
’’ہاں، جانتے ہیں۔‘‘
’’ٹائروں والی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں۔‘‘
’’ہاں، معلوم ہے۔‘‘
میں نے کہا،
’’آپ ان ایجادات سے واقف ہیں
تو جہاز، ٹرین اور کار کیوں نہیں بناتے؟‘‘
انھوں نے جواب دیا،
’’کیوں کہ ہمیں کہیں پہنچنے کی جلدی نہیں ہے۔‘‘
تازہ ترین