• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میری کوئی پینٹنگ دس لاکھ میں فروخت ہوتی ہے،
کوئی بیس لاکھ میں۔
بڑی بڑی عمارتوں میں میری پینٹنگز لگی ہیں۔
اہم آرٹ گیلریوں میں میری تصویریں آویزاں ہیں۔
رئیسوں کے گھر میرے شاہ کاروں سے سجے ہیں۔
میں نے دس ہزار تصویریں بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
لیکن زندگی میں بمشکل دو ڈھائی ہزار فن پارے تخلیق کر سکا۔
ہدف پورا کرنے کے لئے مجھے انتقال کے بعد بھی کام کرنا پڑ رہا ہے۔
مبشر میاں! آج میری برسی میں آؤ گے؟
اپنی کوئی تصویر لیتے آنا۔
میں اس پر اپنے دستخط کر دوں گا۔
فقط، تمہارا صادقین
تازہ ترین