• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ڈیفنس میں ہزار گز کا بنگلہ خریدا ہے۔‘‘
واحد نے فیس بک پر لکھا۔
تین سو لائیکس اور پچاس کمنٹس آئے۔
’’نئے ماڈل کی مرسڈیز خریدی ہے۔‘‘
چند دن بعد اپ ڈیٹ دی،
پانچ سو لائیکس اور سو کمنٹس ملے۔
’’فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈنر کر رہا ہوں۔‘‘
واحد نے کل شیخی بگھاری۔
میں اسی وقت اس کے پاس پہنچا۔
وہ کرائے کے مکان میں دال کھا رہا تھا۔
میں نے پوچھا،
’’فیس بک پر کیوں جھوٹ بولتے رہتے ہو؟‘‘
واحد نے کہا،
’’بڑے لوگ دن رات الیکٹرونک میڈیا پر جھوٹ بولتے ہیں۔
ہم غریب سوشل میڈیا پر بھی دل اچھا نہ کریں؟‘‘
تازہ ترین