• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’پانچ کلو گلاب کتنے کے ہوں گے؟
پتیاں نہیں، پھول۔‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’پانچ سو کے حساب سے لگا لیں۔
ڈھائی ہزار ہوئے۔‘‘
گل فروش نے جواب دیا۔
اسی وقت ایک نوجوان آیا۔
’’پانچ کلو گلاب کتنے کے ہوں گے؟
پتیاں نہیں، پھول۔‘‘
اس نے پوچھا۔
’’تین سو کے حساب سے لگا لیں۔
پندرہ سو ہوئے۔‘‘
گل فروش نے بتایا۔
وہ نوجوان پھول لے کر چلا گیا۔
میں نے غصہ دکھایا،
’’میرے لئے پھول مہنگے،
اس کے لئے سستے کیوں؟‘‘
گل فروش نے کہا،
’’آپ کے ہاں خوشی ہے۔
وہ باپ کی میت کے لئے پھول لینے آیا تھا۔‘‘
تازہ ترین