• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’آپ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہیں کیوں نہیں بڑھاتے؟‘‘
میں نے بابا سے پوچھا۔
وہ مسکرائے۔
اگلے دن مجھے ڈولفن شو میں لے گئے۔
ڈولفن ایک کرتب دکھاتی تھی،
پھر ٹرینر کے پاس جاتی تھی۔
وہ اسے کچھ کھانے کو دیتا تھا۔
ڈولفن پھر کوئی کمال دکھاتی تھی۔
پھر دو لقمے مل جاتے تھے۔
’’ٹرینر ڈولفن کو پیٹ بھر کھانا کیوں نہیں دے رہا؟‘‘
بابا نے سوال کیا۔
’’کیونکہ پیٹ بھر کھانا مل گیا تو ڈولفن تماشا نہیں دکھائے گی۔‘‘
میں نے سوچ کر جواب دیا۔
بابا نے میری پیٹھ ٹھونک کر کہا،
’’بیٹے! اپنے ملازمین کو ہمیشہ ڈولفن سمجھنا۔‘‘
تازہ ترین