• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ‘بی پی ایل اے

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کالج اساتذہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے اساتذہ میں بے چینیپھیل رہی ان خیالات کا اظہار بی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد اقبال سملانی مرکزی نائب صدر پروفیسر امداد بلوچ پروفیسر عابد کاکڑ پروفیسر محمد بخش لانگو پروفیسر شیریں گل کاکڑ پروفیسر راحیلہ رمضان پروفیسر نصراللہ خان کاکڑ پروفیسر امجد حسین پروفیسرسید شیر محمد پروفیسر منصور بلوچ پروفیسر محمد یوسف کبزئی پروفیسر ریاض کھوسہ پروفیسر ممتاز احمد پروفیسر ادریس جعفر اور پروفیسر علی بابا تاج نےاجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی پی ایل اے کی قیادت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور گفت و شنید کے زریعے حل کرنا چاہتی ہے لیکن حکام بالا ہر روز مختلف بہانوں کا سہارا لیکر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ لیکن بی پی ایل اے کالج اساتذہ کے حقوق سے غافل نہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالج اساتذہ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے اس سے پہلے کہ بہ امر مجبوری صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کے زریعے اپنا مطالبہ منوائے جس کی ساری زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین