• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو آگاہی مہم ‘ سکول کے بچوں کی تربیت جاری

پشاور(نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکی خصوصی ہدایت پر پشاور کے سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں میں قدرتی آفات و حادثات کے بارے میں آگاہی پروگرام جاری ہے،میڈیا کو آرڈینیٹر محمد شفیق کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر حسن داد نے گزشتہ روز ٹریننگ ونگ کا دورہ کیا ،انہوں نے ٹریننگ ونگ کی کارگردگی کو سراہا ،سول سو سائٹی کے مطالبے پر ٹریننگ ونگ کا دائرہ کار پشاور کے دور دراز علاقوں تک بڑھا یا جارہا ہے،تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں،سکولوں کے بچوں کو نقشوں اور چارٹوں کے ذریعے تربیت دینے کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل سیشنز بھی کر وائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین