• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر باغ کے سکولوں میں سہولیات کا فقدان ‘ طلبہ کو شدید مشکلات

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقے وزیر باغ میں واقع سرکاری سکو لوں میں سہولیات نہ ہونے سے طلباءوطالبات کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، یکہ توت   ٹو کے  ٹائون کونسلر خا نزیب   نے گزشتہ روزمختلف سکولوں کا دورہ کیا انہوں نے دستیاب سہولیات کامعائنہ کیا ۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وزیر باغ کی پرنسپل زیب النساء نے بتایا کہ   فرنیچر نہ ہونے  کے باعث طالبات  چٹائی  پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہی ہیں جبکہ سکول کی عمارت بھی خستہ حال ہے ۔ گو ر نمنٹ پر ا ئمر ی سکو ل فا ر بو ا ئز وز یر با غ کے ہیڈ ما سٹر گوہر علی نے  انہیں بتایا کہ سکول میں طلبہ کی تعداد 1150 ہے جس کے لئے صرف  16 اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مزید 5اساتذہ   کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سکول میں لائٹس اور فرنیچر نہ ہونے کے باعث  شد ید مشکلات ہیں جبکہ بلیک بورڈز بھی ٹوٹ پھوٹ  کا شکار ہیں۔ ٹائون کونسلر خان زیب نے  انہیں  مسائل کے  حل کی یقین دہانی کرائی ۔ 
تازہ ترین